حیدرآباد۔10جون (اعتماد نیوز) تلنگانہ ریاستی اسمبلی کے اسپیکر کی حیثیت سے
مدھو سدھن چاری کا انتخاب عمل میں آیا۔ آج صبح 11بجے اسمبلی
اجلاس کے آغاز
کے ساتھ ہی عبوری اسپیکر جانا ریڈی نے اس بات کا اعلان کیا۔ مختلف پارٹیوں
کے فلور لیڈرس نے مدھو سدھن چاری کو انکی کرسی تک پہونچایا۔